خوش رہنے کا انمول تحفہ؟

زندگی میں خوش رہنا چاہتے ہو تو کبھی کسی ایک انسان کو اپنا مقصد مت بنانا ، کسی پہ ڈپینڈ مت رہنا اپنی خوشی کی وجہ کسی کو مت بنانا ، لوگ تو آتے جاتے رہتے ہیں، مانا کہ زندگی میں رشتے بہت ضروری ہے مگر کسی ایک رشتے کیلئے اپنے مقصد اور اپنی منزل کو بھول جانا یہ صرف ایک بیوقوفی ہے، خود کچھ بنو کامیاب ہوجاو تو انہی لوگوں کی رائے آپ کیلئے بدل جائےگی جو آج آپ سے دور رہتے ہیں، دوسروں کو خوش کرکے ہم سب سے زیادہ اپنا دل دکھاتے ہیں، وہ بھی ان لوگوں کو جن کو ہمارے ہونے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ نہیں ڈرتے ہمارے کھونے سے،
  ان کو کوئی مطلب نہیں ہمارے ہنسنے رونے سے،
  جو باز نہیں آتے لفظوں کے تیر چھبونے سے،    
کچھ دکھ دکھ نہیں ہوتے بلکہ سبق ہوتے ہیں، ضرورت سے زیادہ اچھے بنوگے تو ضرورت سے زیادہ استعمال کئے جاوگے، اس دنیا میں خود سے بڑا کوئی ہمسفر نہیں، جدائی مسلوں کا حل نہیں ہے مگر پھر بھی جدا ہونا پڑتا ہے اس لئے نہیں کہ ہم ایسا چاہتے ہیں بلکہ اس لئے کہ اگلے کی خوشی ہم نہیں ہوتے یہ بہت زیادہ اذیت کی بات ہے کہ جو انسان ہماری زندگی کی تمام خوشیوں سے بڑھ کر ہمیں عزیز ہے ہم اس کی خوشی نہیں ہیں، اس کی زندگی میں ہماری کوئی جگہ نہیں ہے یہ ایک کڑوا سچ ہے کہ مفت میں ماں باپ کا پیار بھی نہیں ملتا ہے دنیا کے سبھی رشتوں کی کچھ نہ کچھ قیمت چکانی پڑتی ہے، لوگ آپ کی قدر تب کرتے ہیں جب آپ ان کی زندگی سے بہت دور چلے جاتے ہیں، کسی کے پیچھے بھاگنے سے بہتر ہے اپنے منزل کے پیچھے بھاگو،کسی کی یادوں میں جاگنے سے بہتر ہے اپنے خوشی کیلئے جاگو اپنے کامیابی کیلئے جاگو سچی خوشی ہمیشہ اندر سے آتی ہے یہ ہمیں کوئی انسان کبھی نہیں دےسکتا ۔سواےاس شخص کے جو آپ کو شدت سے چاہتا ہوں آپکا محرم ہو اور اگر ہم کسی اور سے یہ امید کرتے ہیں تو اپنا ہی دل دکھاتے ہیں، اپنے دماغ اور خیالات پر قابو پانا مشکل ہے مگر یہ کام کرنا بھی بہت ضروری ہے۔ خوش رہنے کی کوشش کریں نا صرف اپنے لیے بلکہ اپنے ان چاہنے والوں کے لئیے جو آپکی ایک مسکراہٹ دیکھنے کے لیئے بےتاب ہوتے ہیں