ایک لڑکے اور لڑکی کا چکر چل رہا تھا جس کا اس لڑکے کے گھر والوں کو بھی پتہ چل گیا۔
سمجھانے کا صحیح طریقہ
.
ایک لڑکے اور لڑکی کا چکر چل رہا تھا جس کا اس لڑکے کے گھر والوں کو بھی پتہ چل گیا۔ گھر والوں نے اسے سمجھایا کہ اس کام سے باز آجاؤ۔ کل کلا اگر لڑکی کے گھر والوں کو پتہ چل گیا تو تمھارے ساتھ ساتھ ہمارے لیے بھی مشکلات پیدا ہوں گی۔
گھر والے لڑکے کو بار بار سمجھاتے رہے مگر چونکہ عفیفہ بھی غنیم کے ساتھ ملی ہوئی تھی اس لیے وہ ایک کان سے سنتا اور دوسرے کان سے نکال دیتا، عشق کا بھوت سوار تھا۔
قصہ مختصر لڑکی کے گھر والوں کو بھی پتہ چل گیا اور ایک دن انھوں نے لڑکے کو پکڑ کر خوب درگت بنائی۔ سرف ایکسل سے صفائی کی۔ ٹانگیں بازو توڑ دیے اور اس کے گھر والوں کو پیغام بھیجا کہ اپنے لاڈلے کو اٹھا کر لے جاؤ۔
گھر والوں نے اسے وہاں سے اٹھایا اور ہسپتال لے گئے اور علاج شروع کرایا۔ کئی دن ٹکوریں ہونے کے بعد جب برخوردار کچھ سننے بولنے کے قابل ہوا تو بڑی بہن نے اسے کہا کہ کتنا عرصہ ہوگیا ہے ہم تجھے سمجھاتے رہے کہ باز آ جاؤ، برے کام کا نتیجہ برا ہوتا ہے، مگر تم ہمارے سمجھانے کے باوجود باز نہیں آئے۔
بہن کی اور سب گھر والوں کی ساری باتیں سن کر لڑکے نے ایک تاریخی جواب دیا:
آپ لوگوں نے مجھے اس طرح سمجھایا ہی نہیں جس طرح انہوں نے سمجھایا

Post a Comment
image quote pre code