ایک بوڑھی عورت اپنے بہرے گھونگے بچے کو لے کر آپ سرکار صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس آئی۔


 

ایک بوڑھی عورت اپنے بہرے گھونگے بچے کو لے کر آپ سرکار صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس آئی۔ اور آ کر کہنے لگی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیا آپ اس کو ایسا نہیں بنا سکتے کہ یہ سنے بھی اور بولے بھی۔ میں اب بہت بوڑھی ہو گئی ہوں آپ اس کو اس قابل بنا دیں کہ یہ میرے بڑھاپے کا سہارا بن جاے۔ سرکار نے اس بوڑھی عورت کی طرف موڑ کر دیکھا ۔ اور اس بوڑھی عورت کی آنکھوں میں نمی دیکھی آواز میں بے محتاجی نظر آئی۔ آواز میں درد محسوس کیا۔ سر کارؐ نے اس لڑکے کی طرف دیکھا اور اس کو آواز دی۔ یاولد(اے بیٹے) یا ولد۔ وہ بے دھڑک ہو کر بولا لبیک یا رسول اللہؐ ۔ تمہاری ماں کہتی ہے کہ نہ تم بولتے نہ تم سنتے ہو۔ لڑکے نے جواب دیا۔ سرکارؐ آج تک آپ کی طرح کسی نے بلایا ہی نہیں ۔۔۔


درس مسناوی۔۔ مولانا روم ۔